امریکا صاف توانائیوں کی سپر طاقت بنے گا، ہلیری کلنٹن

جمعہ 12 اگست 2016 13:22

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء)امریکا میں ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے ایک آزاد خیال اور خاندان دوست اقتصادی پالیسی کی وکالت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا صاف توانائیوں کی سپر طاقت بنے گا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق ہلیری کلنٹن نے اپنا اقتصادی منصوبہ ڈیٹرائٹ کے ایک نواحی شہر وارن میں پیش کیا۔

(جاری ہے)

کلنٹن نے کہا کہ وہ اعلی تعلیم کے مفت مواقع کے لیے کوشاں رہیں گی اور ان کی پالیسیوں میں خاندان کو مرکزی اہمیت حاصل رہے گی۔ کلنٹن کے مطابق وہ قابل تجدید توانائیوں کے فروغ کو امریکی معیشت کے ایک اہم ستون کی حیثیت دے دیں گی۔ کلٹن نے کہا کہ وہ امریکا کو اکیس ویں صدی میں صاف توانائیوں کی سپر طاقت بنا دینا چاہتی ہیں۔ کلنٹن نے اپنے حریف ٹرمپ کے منصوبوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکسوں میں کمی کے منصوبوں سے صرف ٹرمپ کی طرح کے دولت مندوں کو ہی فائدہ پہنچے گا۔