پشاور،لیڈی ڈاکٹر اور اسٹاف نرس بچوں کے اغوا میں ملوث نکلیں

جمعہ 12 اگست 2016 13:19

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء) پشاور میں لیڈی ڈاکٹر اور اسٹاف نرس بچوں کی اغوا کار نکلیں۔ پولیس نے بچوں کے اغوا کار گروہ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گروہ میں اسٹاف نرس، مختلف میٹرنٹی ہومز کی لیڈی ڈاکٹرز بھی شامل ہیں۔ اغوا کار گروپ کی طرف سے نومولود بچوں کو 3 لاکھ روپے میں فروخت کرنے کا انکشاف کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی کے مطابق اغوا کار گروپ اب تک 9 بچوں کو فروخت کرچکا ہے۔ پولیس کے مطابق 7 ملزمان کو گرفتارکیاگیا جن میں 5 خواتین بھی شامل ہیں۔ ملزمان ہسپتالوں اور میٹرنٹی ہومز سے نومولود بچے اغواء کرکے فروخت کرتے رہے۔ گروہ ہسپتال انتظامیہ کی مدد سے زندہ کی بجائے مردہ بچے بھی والدین کے حوالے کرتے اور زندہ بچے 70 ہزار سے 3 لاکھ تک فروخت کرتے رہے۔ گرفتار خواتین لیڈی ہیلتھ ورکر ہیں۔ مزید ارکان کی گرفتاری کیلئے چھپاے مارے جارہے ہیں۔ ملزمان سے ایک بچی بھی برآمد کی گئی۔

متعلقہ عنوان :