خیبرایجنسی میں جشن آزادی پرتباہی کا منصوبہ ناکام، 4 خودکش بمبار گرفتار

جمعہ 12 اگست 2016 13:18

خیبرایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء) خیبرایجنسی میں انٹیلی جنس اداروں نے 14اگست کے موقع پر دہشتگردوں کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا ، 4 خودکش بمباروں کو گرفتار کرکے پانچ خودکش جیکٹس اور بارودی مواد برآمد کرلیا ۔ زرائع کے مطابق خیبرایجنسی کے علاقہ جمرود میں انٹیلی جنس اداروں نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چار خودکش بمباروں کوگرفتار کرلیا ، گرفتار افراد سے پانچ خودکش جیکٹس اور بارودی مواد برآمد بھی برآمد کیا گیا۔

(جاری ہے)

زرائع کا مزید کہنا تھا کہ خودکش بمبارچودہ اگست کی تقریبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے ،سیکیورٹی اداروں نے خودکش بمباروں کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام منتقل کردیا ۔ گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔جمرود کی پولیٹیکل انتظامیہ نے کارروائی سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ خودکش حملہ آوروں نے 14 اگست کو سرکاری تقریبات، اسپتالوں سمیت دیگر تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررکھی تھی جب کہ دہشت گردوں کو جمرود کی سب سے بڑی جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :