پاکستان ترقی کے سفر پر گامزن ہے،

عالمی میڈیا پاکستان کو ابھرتی ہوئی معیشت قرار دے رہاہے،معاشی اور پائیدار ترقی کیلئے سیاسی استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے،ایک دوسرے کی خامیوں کو اچھالنے کی بجائے خوبیوں کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے،معاشی اشارے مثبت ہیں، شرح نمو 4.5 فیصد تک پہنچ چکی ہے، اگلے سال شرح نمو5.5فیصد تک پہنچ جائے گی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا عظمت کی جانب پاکستان کا سفر کی تقریب سے خطاب

جمعہ 12 اگست 2016 13:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان ترقی کے سفر پر گامزن ہے اور عالمی میڈیا پاکستان کو ابھرتی ہوئی معیشت قرار دے رہاہے،معاشی اور پائیدار ترقی کیلئے سیاسی استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے،ایک دوسرے کی خامیوں کو اچھالنے کی بجائے خوبیوں کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے،معاشی اشارے مثبت ہیں شرح نمو 4.5 فیصد تک پہنچ چکی ہے اگلے سال شرح نمو5.5فیصد تک پہنچ جائے گی۔

جمعہ کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال ” عظمت کی جانب پاکستان کا سفر “ کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ترقی کے سفر پر گامزن ہے اور عالمی میڈیا پاکستان کو ابھرتی ہوئی معیشت قرار دے رہاہے،معاشی اور پائیدار ترقی کیلئے سیاسی استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے،ایک دوسرے کی خامیوں کو اچھالنے کی بجائے خوبیوں کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیاء،چین،وسط ایشیاء،میں پل کا کردار ادا کرسکتا ہے کیونکہ عالمی میڈیا پاکستان کے معاشی استحکام اور ترقی کا اعتراف کر رہاہے،پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایشیاء کی بہترین منڈیوں میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے ہیں،حکومتی اقدامات کی بدولت لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔معاشی اشارئیے مثبت ہیں،شرح نمو 4.5فیصد تک پہنچ چکی ہے اور اگلے سال شرح نمو5.5فیصد تک پہنچ جائے گی،ایک قوم کی حیثیت سے ہمیں مایوسی سے نکلنا ہوگا اور پر امید ہوکر آگے بڑھنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :