پاکستان سمیت خیبر پختون خواہ کے مختلف علاقوں سے بچے اغوا ء کرنے کا گروہ آزادکشمیر ..
تازہ ترین : 1

پاکستان سمیت خیبر پختون خواہ کے مختلف علاقوں سے بچے اغوا ء کرنے کا گروہ آزادکشمیر کے مختلف اضلاع میں داخل ہونے کا انکشاف

مظفرآباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 اگست ۔2016ء) پاکستان سمیت دیگر علاقوں خیبر پختون خواہ سے بچے اغوا ء کرنے والا گروہ آزادکشمیر کے مختلف اضلاع میں داخل ہونے کا انکشاف ہوا ہے جن میں میرپو ر،بھمبر ،کوٹلی،راولاکوٹ ،باغ اور مظفرآباد شامل ہیں ان گروہ میں خواتین کی بڑی تعدا د شامل ہے ان میں ہر چار سے پانچ گروہ کے پاس قیمتی گاڑیاں دیکھی گئی ہیں جبکہ ان گروہ کا کام ہے کہ گلی محلوں اور مین بازاروں میں جاکر عوام سے کسی اسکیم یا پھر انعام نکلنے کا بہانا کرکے مشہوری کے لئے پمفلیٹ بھی ساتھ رکھیں ہوتے ہیں دکھا کر ایک طرف عوام کو سہانے خواب دیکھانے کے علاوہ چھوٹے بچے بچیوں کو بڑے آرام سے اغواء کرتے ہیں ان گروہ کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ یہ بچے اغواء کر کے ان کے عضا ء بھی بیرون ملک فروخت کرتے ہیں جبکہ اس وقت تک آزادکشمیر کے مختلف علاقوں میں درجنوں بچے جن کی عمر 7سے11سال کے درمیان تھی جبکہ ان میں ایسے نوجوان بھی غائب ہیں جن کی عمر یں 13سے 19سال کے درمیان ہے جن کا تاحال پتہ نہ چل سکا جو کہ سوالیہ نشان ہے ؟
وقت اشاعت : 12/08/2016 - 13:11:04

متعلقہ عنوان :

قارئین کی رائے :

  • محمد فرقان خان کی رائے : 13/08/2016 - 16:38:34

    یہ خبر پورے پا کستان میں آم ہو گئی یے کہ بچے اغواء ہو رہے ہیں ان کے پارٹس نکا ل کر بیرون ملک بھیجے جا رہے ہیں ایک بات سمجھ نہیں آ رہی بیرون ملک کیسے بھیج رہے ہیں کیا ہماری حکومت انکے ساتھ ہے کیا وزیر داخلہ کو نہیں پتہ کیا شہباز شریف کو نہیں پتہ۔ کیوں نہیں پکڑتے یہ انہیں انہیں سب پہ ہے ۔۔بہت سے سوال میرے من میں ہیں ان کا جواب نہیں جانتااورنہ ہی ان کا جواب ملے گا ۔ اللۃ تعالئ ہم پاکستانیو پر اپنا کرم فرمائیں

    اس رائے کا جواب دیں
  • afaq mahmood khan کی رائے : 12/08/2016 - 23:21:19

    her shop per cctv camry lazmi hony chaye is ka qanoon bnana cheye hakoomet ko .hakoomet ko gst ka yad ha incom tax yad ha cctv cam ke bary me soocha ja sakta ha

    اس رائے کا جواب دیں

اپنی رائے کا اظہار کریں