رواں برس کے ومبلڈن ایونٹ کے دوران ایک نوجوان خاتون ٹینس پلیئر کو زہر دینے کا انکشاف
تازہ ترین : 1
رواں برس کے ومبلڈن ایونٹ کے دوران ایک نوجوان خاتون ٹینس پلیئر کو زہر ..

رواں برس کے ومبلڈن ایونٹ کے دوران ایک نوجوان خاتون ٹینس پلیئر کو زہر دینے کا انکشاف

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 اگست ۔2016ء)رواں برس کے ومبلڈن ایونٹ کے دوران ایک نوجوان خاتون ٹینس پلیئر کو زہر دینے کا انکشاف ہوا ہے۔18 سالہ گیبریلا ٹیلر کونہ صرف ایونٹ سے دستبردار ہونا پڑا بلکہ چار دن آئی سی یو میں بھی گزارنا پڑے تھے، وہ ایک ایسے جزو کا شکار ہوئی تھیں جو جانوروں میں پایا جاتا ہے، اس سے اندرونی طور پر اخراج خون اور حرکت قلب بند ہوسکتی ہے، والدہ ملینا ٹیلر کے مطابق ان کی بیٹی ایونٹ کے آغاز پر فٹ اور بہتر کارکردگی کیلئے پراعتماد تھی۔ پولیس اس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ انھیں جان بوجھ کر تو زہر نہیں دیا گیا، لندن پولیس نے واقعہ کی باقاعدہ تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/08/2016 - 13:09:46

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں