شاہ رخ خان کو لاس اینجلس ائیر پورٹ پر روکنے کا معاملہ، امریکی سفیر نے معذرت کر ..
تازہ ترین : 1
شاہ رخ خان کو لاس اینجلس ائیر پورٹ پر روکنے کا معاملہ، امریکی سفیر نے ..

شاہ رخ خان کو لاس اینجلس ائیر پورٹ پر روکنے کا معاملہ، امریکی سفیر نے معذرت کر لی

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 اگست 2016ء ): لاس اینجلس ائیر پورٹ پر بالی وڈ فلمسٹار شاہ رخ خان کو روکنے کے معاملے پر امریکی سفیر نے ان سے معذرت کر لی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی سفیر رچرڈ ورما نے بالی وڈ فلمسٹار شاہ رخ خان کو لاس اینجلس ائیر پورٹ پر روکنے کے معاملے پر معذرت کی۔ امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ اقدامات کیے جا رہے ہیں کہ آئندہ ایسا نہ ہو۔ خیال رہے کہ آج صبح لاس اینجلس ائیر پورٹ پر لینڈ کرنے کے بعد بالی وڈ فلمسٹار کو لاس اینجلس ائیر پورٹ پر بیٹی سمیت روک لیا گیا تھا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/08/2016 - 13:05:35

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں