ڈاکٹر اجمل ملک کا ایک سال بعد ناز تھیٹر میں چھاپہ ،شہر کے دیگر تھیٹر میں بھی نئے اسٹیج ڈراموں کا آغاز

جمعہ 12 اگست 2016 13:01

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) نامور رائٹر و ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک کا ایک سال بعد ناز تھیٹر میں چھاپہ جبکہ شہر کے دیگر تھیٹر میں بھی نئے اسٹیج ڈراموں کا آغاز ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق رائٹر و ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک ایک سال قبل بعض وجوہات کی بناء پر ناز تھیٹر چھوڑ کر شالیمار تھیٹر چلے گئے تھے تاہم اب انہوں نے ناز تھیٹر میں دوبارہ سے اسٹیج ڈراموں کا آغاز کر دیا ہے ۔

اس حوالے سے ان کا پہلا اسٹیج ڈرامہ ” چھاپہ “ شروع ہو گیا ہے جس کی کاسٹ میں اداکارہ شانزہ ، نگار چوہدری ، سمی خان ، مختار چن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔ ناز تھیٹر میں دوبارہ اپنی واپسی کے حوالے سے ڈاکٹر اجمل ملک کا کہنا ہے کہ فنکار کی طرح رائٹر بھی بڑا حساس ہوتا ہے اور اب ناز تھیٹر میں دوبارہ سے فیملیوں کے لئے اچھے اسٹیج ڈرامے پیش کروں گا ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ شالیمار تھیٹر میں نئے اسٹیج ڈرامہ ” کڑیاں بیزی منڈے ایزی “ کا افتتاح ہو گیا ہے جس میں اداکارہ نرگس ، زارا اکبر ، کرینہ جان ، فیہا خان ، گوشی خان ، لکی ڈیئر اور ساقی خان پرفارم کر رہے ہیں۔ ڈرامے کے رائٹر و ڈائریکٹر گوشی خان ہیں ۔ الحمراء ہال llمیں رائٹر منیر راج کا اسٹیج ڈرامہ ” عشرت کدا “ پیش کیا جا رہا ہے اور تماثیل تھیٹر میں رائٹر و ڈائریکٹر ناہید خانم کا اسٹیج ڈرامہ ” ڈسکو حسینا “ پیش کیا جا رہا ہے جس میں ماہ نور ، قسمت بیگ ، مہک نور ، سخاوت ناز ، گلفام،پرویز خان اور امان اللہ شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :