پاکستان پوسٹ نے یوم آزادی کے موقع پر عبد الستار ایدھی کا یادگاری ٹکٹ جاری کر دیا
تازہ ترین : 1
پاکستان پوسٹ نے یوم آزادی کے موقع پر عبد الستار ایدھی کا یادگاری ٹکٹ ..

پاکستان پوسٹ نے یوم آزادی کے موقع پر عبد الستار ایدھی کا یادگاری ٹکٹ جاری کر دیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 اگست 2016ء ): پاکستان پوسٹ نے یوم آزادی کے موقع پر عبد الستار ایدھی کا یادگاری ٹکٹ جاری کر دیا۔ پاکستان پوسٹ کے مطابق یادگاری ٹکٹ معمول سے ہٹ کر 20 روپے مالیت کا ہے۔ جبکہ یادگاری ٹکٹ کی رونمائی 14 اگست بروز اتوار کو کھارادر کراچی میں عبد الستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی کریں گے۔یاد رہے کہ معروف سماجی رہنما اور فخر پاکستان عبد الستار ایدھی کی وفات کے بعد پاکستان پوسٹ نے عبد الستار ایدھی کے نام سے ایک یادگاری ٹکٹ جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/08/2016 - 12:30:25

اپنی رائے کا اظہار کریں