امریکی شہر فورٹ ورتھ میں ٹریفک حادثہ ، پاکستانی طالب علم جاں بحق ، والد زخمی
تازہ ترین : 1

امریکی شہر فورٹ ورتھ میں ٹریفک حادثہ ، پاکستانی طالب علم جاں بحق ، والد زخمی

ٹیکساس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 اگست ۔2016ء )امریکی شہر فورٹ ورتھ میں پاکستانی طالب علم ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گیا۔جاں بحق ہونے والے پاکستانی کی شناخت فہد عثمان کے نام سے ہوئی ہے ، باپ بیٹا شہر فورٹ میں کار پر جا رہے تھے کہ راستے میں حادثہ پیش آگیا ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی شہر فورٹ ورتھ میں خوفناک ٹریفک حادثہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک پاکستانی طالب علم جاں بحق ہو گیا ۔ جاں بحق ہونے والے پاکستانی کی شناخت فہد عثمان کے نام سے ہوئی ہے ۔حادثے میں فہد عثمانی کے والد زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ باپ بیٹا شہر فورٹ میں کار پر جا رہے تھے کہ راستے میں حادثہ پیش آگیا ۔
وقت اشاعت : 12/08/2016 - 12:30:01

اپنی رائے کا اظہار کریں