بالی ووڈ کنگ خان کوامریکی حکام نے ائرپورٹ پر پھر روک لیا

سمجھ میں نہیں آتا کہ ہمیشہ میرے ساتھ ہی کیوں ایسا سلوک کیا جاتا ہے، شاہ رخ خان

جمعہ 12 اگست 2016 12:29

بالی ووڈ کنگ خان کوامریکی حکام نے ائرپورٹ پر پھر روک لیا
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 اگست۔2016ء) بھارتی فلمی صنعت کے کنگ خان کوامریکی لاس اینجلس ایئرپورٹ پرامیگریشن حکام نے روک لیا۔ سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ مجھے سیکیورٹی رسک کے بارے میں بخوبی علم ہے لیکن امریکی امیگریشن حکام نے میرا وقت ضائع کیا۔انہوں نے کہا کہ اس غیراعلانیہ حراست سے میں ذہنی اذیت کا شکار ہوا ہوں۔

(جاری ہے)

شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ مجھے سمجھ میں نہیں آتا کہ ہمیشہ میرے ساتھ ہی کیوں ایسا سلوک کیا جاتا ہے۔دوسری طرف بالی ووڈ کے صف اول کے اداکار نے اپی ایک ٹوئٹ میں مذاق میں یہ بھی کہا کہ اسی بہانے انھیں پوک مین گیم کھیلنے کا موقع مل گیا۔یار رہے کہ 2012 میں نیویارک ایئرپورٹ پر بھی شاہ رخ خان کو دو سے تین گھنٹے تک روکا گیا اور اس سے قبل 2009میں انھیں امریکہ کے نیو جرسی ائرپورٹ پر روکا گیا تھا

متعلقہ عنوان :