معذور صحافی کا مذاق اڑانا، عوامی سروے میں ٹرمپ کا ناپسندیدہ عمل قرارد
تازہ ترین : 1

معذور صحافی کا مذاق اڑانا، عوامی سروے میں ٹرمپ کا ناپسندیدہ عمل قرارد

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 اگست ۔2016ء)ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اپنے متنازع بیانات کی وجہ پہلے ہی بدنام ہیں تاہم ایک سروے کے مطابق ایک معذور صحافی کا مذاق اڑانے کے واقعے کو عوام کی اکثریت نیسب سیزیادہ ناپسندیدہ عمل قراردیاہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا میں حال میں کیے گئے ایک سروے میں جب عوام سے سوال کیا گیا کہ انہیں ڈونلڈ ٹرمپ کا کون سا بیان یا کون سی حرکت سب سے زیادہ ناپسندیدہ لگی؟اس سوال کے جواب میں عوام کی اکثریت نے سب سے ناپسندیدہ واقعہ انتخابی مہم کے دوران ایک معذور صحافی کا مذاق اڑانے کو قرار دیا ۔

ڈونلڈ اس سے پہلے مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی کے علاوہ دیگر تارکین وطن کو امریکا سے بے دخل کرنے میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر اور مسلح افراد کے ہیلری کو وائٹ ہاوس پہنچنے سے روکنے جانے جیسے متنازع بیانات بھی دیتے رہے ہیں ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/08/2016 - 12:04:28

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں