جرمنی میں دہشت گردوں کی دوہری شہریت منسوخ کردی،جرمنی کا اعلان

جمعہ 12 اگست 2016 12:02

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) جرمنی میں دہشت گردی کے مرتکب اور دوہری شہریت کے حامل افراد کی جرمن شہریت کی منسوخی باقاعدہ طور پر تجویز کر دی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات وفاقی جرمن وزیر داخلہ تھوماس ڈے میزیئر نے بتائی۔ ملکی پارلیمان نے ابھی اس کی منظوری نہیں دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ انسداد دہشت گردی کے مقصد کے تحت تجویز کیے گئے ان نئے اقدامات کا حصہ ہے جن کی منظوری میں تیز رفتاری کی وجہ حال ہی میں جرمنی میں کیے جانے والے وہ دو دہشت گردانہ حملے بنے، جن کی ذمے داری دہشت گرد گروہ ’اسلامک اسٹیٹ‘ یا داعش نے قبول کر لی تھی۔

وزیر داخلہ ڈے میزیئر نے ان نئے اور زیادہ سخت اقدامات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اب جرائم کے مرتکب اور سزا یافتہ تارکین وطن کی جرمنی سے ملک بدری بھی زیادہ آسانی اور تیز رفتاری سے ممکن ہو سکے گی۔

(جاری ہے)

ڈے میزیئر نے کہاکہ ایسے جرمن شہری، جو بیرون ملک جنگجووٴں کے طور پر سرگرم رہے ہوں گے، یا کسی دہشت گرد ملیشیا کی طرف سے لڑتے رہے ہوں گے، اگر وہ جرمنی کے علاوہ کسی دوسرے ملک کی شہریت کے حامل بھی ہوئے، تو ان کی جرمن شہریت منسوخ کر دی جائے گی۔ وزیر داخلہ نے جن اقدامات کا اعلان کیا، ان کی پہلے چانسلر میرکل کی قیادت میں موجودہ وسیع تر مخلوط حکومت میں شامل جماعتوں اور پھر وفاقی پارلیمان کی طرف سے لازمی منظوری ابھی باقی ہے۔

متعلقہ عنوان :