گھوٹکی پولیس کی قومی شاہراہ پر کارروائی، ڈیڑھ من چرس پنجاب سمگل کرنیکی کوشش ناکام ،ملزمان گرفتار

جمعہ 12 اگست 2016 12:00

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء ) گھوٹکی پولیس نے بلوچستان سے پنجاب چرس سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان کوگرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے ڈیرھ من چرس برآمد کرلی گئیں۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی گھوٹکی ایوب مہر نے بتایا کہ تھانہ بی سیکشن پولیس قومی شاہراہ پر معمول کی چیکنگ میں مصروف تھی۔ اس دوران ایک ٹرک کی تلاشی لی گئی تواس کے خفیہ خانوں سے ڈیڑھ من چرس برآمد ہوئی ، کارروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کا تعلق بلوچستان کے ضلع نصیر آباد سے ہے ، ملزمان چرس کو بلوچستان سے پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے ۔دونوں افراد کو حراست میں لیکر ان سے تفتیش شروع کردی گئی ۔

متعلقہ عنوان :