کوئٹہ دھماکے کے مزید32 زخمیوں کی کراچی کے ہسپتال منتقلی

جمعہ 12 اگست 2016 11:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء ) کوئٹہ دھماکوں کے مزید32 زخمیوں کو کراچی کے نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا ، کوئٹہ دھماکے کے 32 زخمیوں کو کوئٹہ سے سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے کراچی منتقل کیا گیا ۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو پی اے ایف بیس فیصل سے ایمبولنس کے زریعے نجی ہسپتال پہنچایا گیا۔ کوئٹہ پندرہ زخمیوں کو گزشتہ روز اور اس سے قبل 27 زخمیوں کو کراچی کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔