پشاور ہائیکورٹ میں جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس محمد ابراہیم نے عہدوں کا حلف اٹھا ..
تازہ ترین : 1

پشاور ہائیکورٹ میں جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس محمد ابراہیم نے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 اگست ۔2016ء)پشاور ہائیکورٹ میں جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس محمد ابراہیم نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا،حلف دونوں ججز سے چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ مظہر عالم نے لیا۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو پشاور ہائیکورٹ میں 2ایڈ ہاک ججز کی حلف برداری کی تقریب ہوئی جس میں جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس محمد ابراہیم نے حلف اٹھایا،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ مظہر عالم نے دونوں ججز سے حلف لیا،پشاور ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد 16ہوگئی اور 4سیٹیں اب بھی خالی ہیں
وقت اشاعت : 12/08/2016 - 11:59:34

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں