سکیورٹی فورسزکا گوجر خان اور کلر سیداں میں کومبنگ آپریشن ، دو اہم کمانڈروں سمیت ..
تازہ ترین : 1

سکیورٹی فورسزکا گوجر خان اور کلر سیداں میں کومبنگ آپریشن ، دو اہم کمانڈروں سمیت چھ دہشتگرد گرفتار

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 اگست ۔2016ء) راولپنڈی کے علاقے گوجر خان اور کلر سیداں میں سکیورٹی فورسز نے کومبنگ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں دو اہم کمانڈروں سمیت چھ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ ‘ گولہ بارود اور بڑی تعداد میں تیار کی گئی بارودی سرنگیں (آئی ای ڈیز) برآمد کرلیں۔ جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے گزشتہ رات راولپنڈی کے علاقے کلر سیداں اور گوجر خان میں کومبنگ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں دو اہم کمانڈروں سمیت چھ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

سکیورٹی فورسز نے گرفتار دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں گولہ بارود اور بڑی تعداد میں تیار کی گئیں بارودی سرنگیں بھی برآمد کرلیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھر سے دہشت گردوں کی گرفتاری اور ان کی کمین گاہوں کے خاتمے تک کومبنگ آپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔ یاد رہے کہ کوئٹہ کے سول ہسپتال دھماکے کے بعد ملک بھر میں کومبنگ آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
وقت اشاعت : 12/08/2016 - 11:58:37

اپنی رائے کا اظہار کریں