بھارت نے سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی مزید تین کمپنیاں مقبوضہ کشمیر بھیج دیں

جمعہ 12 اگست 2016 11:47

سرینگر۔ 12 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 اگست۔2016ء) بھارت نے سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی مزید تین کمپنیاں مقبوضہ کشمیر بھیج دی ہیں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق 71،124اور140بٹالینوں سے وابستہ 370سی آر پی ایف اہلکاربھارتی ائر فورس کے ایک طیارے کے ذریعے مقبوضہ علاقے میں پہنچا دیے گئے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ حزب لمجاہدین کے ممتاز کمانڈر برہان مظفر وانی کے ماورائے عدالت قتل کے بعد مقبوضہ وادی میں شروع ہونے والے انتفادہ سے نمٹنے کے لیے گزشتہ دنوں بھی بھارتی نیم فوجی دستوں کی کئی کمپنیاں مقبوضہ علاقے میں بھیجی گئی تھیں جبکہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کوطاقت کے بل پر دبانے کے لیے بھارت نے علاقے میں پہلے ہی سات لاکھ سے زائد فوج تعینات کر رکھی ہے۔