مقبوضہ کشمیر، ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا17اگست کو یوم سیاہ منائے کا فیصلہ

جمعہ 12 اگست 2016 11:47

سرینگر۔ 12 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 اگست۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں ڈاکٹرز ایسوسی ایشن آف کشمیر( ڈی اے کے) بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہریوں کے قتل کیخلاف 17اگست کو یوم سیاہ منائے گی۔ ہسپتال کا تمام طبی اور غیر طبی عملہ اس روز سیاہ پٹیاں باندھ کر اپنے فرائض انجام دے گا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر جی ایم میر کی صدارت میں سرینگر میں منعقدہ ایک ایمر جنسی اجلاس میں ہسپتالوں کے عملے سے اپیل کی گئی کہ وہ اس روز پلے کارڑزبھی آویزان کریں جن پر پیلٹ بندوق اور یگر مہلک ہتھیاروں کا استعمال فوری طور پر روکنے کیلئے نعرے درج ہوں۔

ڈاکٹر جی ایم میر نے اس موقع پر اپنی تقریر میں کہا کہ بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار مقبوضہ علاقے کے ہسپتالوں میں بھی گھس کو یہاں داخل زخمیوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں جبکہ ڈاکٹروں اور دیگر عملے کو بھی ہراساں کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فورسز نے ہسپتالوں پر چڑھائی روز کا معمول بنا لیا ہے جس کی وجہ سے ڈاکٹرز اور دیگر عملہ شدید خوف و ہراس کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کو کوئی تحفظ حاصل نہیں ہے ۔ ڈاکٹرجی ایم میر نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں گزشتہ ایک ماہ سے زائد عرصے سے خونی کھیل جاری ہے اور پچاس سے زائد افراد کو قتل کیا گیا۔ انہوں نے پیلٹ بندوق کا استعمال فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :