استور کے اکثر علاقوں میں نیٹکو سروس جاری ہے،سٹیشن مینیجرنیٹکو
تازہ ترین : 1

استور کے اکثر علاقوں میں نیٹکو سروس جاری ہے،سٹیشن مینیجرنیٹکو

استور۔ 12 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 اگست۔2016ء)سٹیشن مینیجرشمالی علاقہ جات ٹرانسپورٹ کارپوریشن(نیٹکو)منور احمد خان نے کہا کہ استور کے اکثر علاقوں میں نیٹکو سروس جاری ہے اور استور کے عوام مکمل طور پر ہمارے محکمہ کی طرف سے فراہم کردہ خدمات سے مطمئن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے مرحلے میں استور سے راولپنڈی کے لئے ایک بس سروس شروع کی تھی جو کامیابی سے جاری ہے۔جس کے بعد استور کے عوام کی درخواست پر ہم نے استور کے مختلف دیہات میں ہائی ایس اور کوسٹر سروس شروع کی ،اب استور کے عوام مکمل طور پر مطمئن اور ہماری خدمات سے خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ا ستورسیراولپنڈی کے درمیان سفر کے لئے خودکار اور نئے ڈیزائن کی کوسٹرزفراہم کی تھیں۔
وقت اشاعت : 12/08/2016 - 11:44:50

اپنی رائے کا اظہار کریں