حسن ابدال ، رات کی تاریکی میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے گارڈ سے رقم چھننے کی کوشش،2گارڈ ..
تازہ ترین : 1

حسن ابدال ، رات کی تاریکی میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے گارڈ سے رقم چھننے کی کوشش،2گارڈ زخمی

حسن ابدال۔ 12 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 اگست۔2016ء) حسن ابدال میں رات کی تاریکی میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے گارڈ سے رقم چھننے کی کوشش،2گارڈ زخمی ہوگئے جنہیں شور مچانے پر قریبی علاقے کے لوگوں نے بچایا تفصیلات کے مطابق حسن ابدال کے قریبی علاقے واہ ماڈل ٹاؤن فیز 3 کے 2گارڈ کو زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لایا گیا اور اس واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی گئی جنہوں نے بیان دیتے ہوئے بتایا کہ وہ ڈیوٹی پر موجود تھے کہ رات10بجے 2 افرادآئے اور انہوں نے ان سے تنخواہ چھیننے کی کوشش کی، مزاحمت کرنے پر انھیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا شور مچانے پر قریبی آبادی کے لوگ پہنچ گئے جنہوں نے ایک حملہ آور شخص کو قابو کر لیا جبکہ دوسرا بھاگ جانے میں کامیاب ہو گیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروئی شروع کر دی ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/08/2016 - 11:43:27

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں