داخلہ پالیسیوں پر جرمنی میں اعتراضات،سیاسی جماعتوں میں پھوٹ پڑ گئی

جمعہ 12 اگست 2016 11:42

برلن۔ 12 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 اگست۔2016ء) جرمن وزیر داخلہ تھامس ڈی مزائر نے سلامتی پیکیج سے متعلق جو تجاویز پیش کی تھیں ان پر مختلف حلقوں نے اعتراض شروع کر دیا ہے۔ ایف ڈی پی اور سی ڈی یو سیاسی جماعتیں ، مہاجرین سے متعلق پالیسیوں کے حوالے سے اپنی غلطیوں کی پردہ پوشی میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

سوشل ڈیموکریٹ پارٹی کی سیکریٹری جنرل کاتارینہ بارلے نے کہا ہے کہ دوہری شہریت کا معاملہ وہ ہے جس پر بحث کی جا سکتی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ ملکی سلامتی کے موضوع پر تمام سیاسی جماعتیں اپنا موقف وضع کریں تو بہتر ہوگا۔واضح رہے کہ جرمن وزیر داخلہ نے برقعے پر پابندی پر کہا تھا کہ ان کی سیاسی جماعت میں بعض افراد بھی اس پابندی کے خلاف ہیں۔