اسٹیٹ بینک اور ایف آئی اے کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط
تازہ ترین : 1

اسٹیٹ بینک اور ایف آئی اے کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط

کراچی ۔ 12 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 اگست۔2016ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور ایف آئی کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہو گئے۔ جمعہ کو مرکزی بینک سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک اشرف محمود وتھرا اور ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے محمد عملیش نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔ مفاہمتی یاداشت کا مقصد اسٹیٹ بینک اور ایف آئی اے کے مابین جاری تعاون کو مزید فروغ دینا ہے۔

یہ اقدام قانونی امور کے حوالے سے دونوں اداروں کے مابین ہم آہنگی، اشتراک، ورکنگ ریلیشن شپ اور باہمی تعاون کی راہ ہموار کرے گا۔ اس مفاہمتی یاداشت کے تحت دونوں اداروں کے درمیان تعاون مزید بہتر بتانے کے لئے رابطہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے ایف آئی اے کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں قائم غیر قانونی منی ایکسچینج آپریٹرز کے خلاف ایف آئی اے کی جانب سے کارروائی کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر ڈی جی ایف آئی اے نے اسٹیٹ بینک کے اقدام کو سراہتے ہوئے اسے غیر قانونی ایکسچینج کاروبار کے سدباب کے لئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/08/2016 - 11:40:47

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں