بلوچستان جشن آزادی کراٹے چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے لاہور کی جونیئر ٹیم کوئٹہ روانہ ..
تازہ ترین : 1

بلوچستان جشن آزادی کراٹے چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے لاہور کی جونیئر ٹیم کوئٹہ روانہ ہوگی

لاہور۔12 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 اگست۔2016ء) بلوچستان جشن آزادی کراٹے جونیئر اور سینئر چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے لاہور کی جونیئر کراٹے ٹیم 13 اگست کو اور سینئر ٹیم21 اگست کو لاہور سے کوئٹہ روانہ ہوگی ۔بلوچستان جشن آزادی کراٹے جونیئر چیمپئن شپ کا آغاز 15 اگست کو ہوگا اور 24 اگست تک جاری رہے گا۔ سینئر چیمپئن شپ 23 سے 2 ستمبر تک کوئٹہ میں کھیلی جائے گی۔ ایونٹ میں لاہور کی ٹیموں کے انچارج ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تنویر عباس ہوں گے۔ کراٹے چیمپئن شپ میں شرکت کرنیوالی جونیئر اور سینئر ٹیمیں 17 کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/08/2016 - 11:40:00

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں