اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کی ساتھ بارش کا امکان

جمعہ 12 اگست 2016 11:38

اسلام آباد ۔ 12 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 اگست۔2016ء) اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کی ساتھ بارش جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ پی ٹی وی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی کے بیشتر علاقو ں میں کہیں ہلکی اور کہیں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ، بالائی اور وسطی پنجاب ۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں بھی بارش سے کرمی کی شدت میں کمی واقع ہو گئی۔ سب سے زیادہ بارش بہاولنگر میں37 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 44 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آئندہ24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور، بہاولپور، ہزارہ، مالاکنڈ، سوات،ژوب ڈویژن، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ پہاڑی علاقوں میں ندی نالوں میہں طغیانی اور مٹی کے تودے گرنے کا خدشہ ہے ،ملک کے دیگر علاقوں میں موسم جوں کا توں رہنے کی توقع ہے۔