ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان تیسرے ٹیسٹ کا تیسرا دن بارش کی نظر ہوگیا

جمعہ 12 اگست 2016 11:12

گروس آئلیٹ ۔ 12 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 اگست ۔2016ء) ویسٹ انڈیز اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کا تیسرا دن شدید بارش کی نظر ہوگیا۔ شدید بارش کے باعث میچ کے تیسرے روز ایک گیند بھی نہ پھینکی جاسکی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل بھارتی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کی اپنی اننگز میں 353 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، روی چندرن ایشون 118، وریدیمان سہا 104، لوکیش راہول 50 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ویسٹ انڈیز کی طرف سے الزاری جوزف اور کیمنز نے تین، تین جبکہ گیبرائل اور چیسی نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگز میں 1 وکٹ کے نقصان پر 107 رنز بنالئے اور اسکو بھارتی اننگز کا سکور برابر کرنے کے لئے مزید 246 رنز کی ضرورت ہے جبکہ اس کی نو وکٹیں ابھی باقی ہیں، لیون جونسن ویسٹ انڈیز کے واحد آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو بد قسمتی سے رن آؤٹ ہوگئے تھے جبکہ کریگ براتھویٹ 53 اور ڈیرن براوو 18 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔

متعلقہ عنوان :