امریکہ کی ریو اولمپکس2016ء میڈل سٹینڈنگ پر پہلی پوزیشن بدستور قائم

جمعہ 12 اگست 2016 11:12

ریو ڈی جنیرو ۔ 12 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 اگست ۔2016ء) ریو اولمپکس میں امریکا سب سے زیادہ تمغوں کے ساتھ بدستور برقرار ہے، امریکہ 16 طلائی، 12 چاندی اور 10 کانسی تمغوں کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہے۔ چین دوسرے اور جاپان تیسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ آسٹریلیا تیسرے سے چوتھے نمبر پر برقرار ہے ۔ تفصیلات کے مطابق برازیل میں سمر اولمپکس کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور امریکا 16 سونے، 12 چاندی اور 10 کانسی کے تمغے جیت چکا ہے اور وہ مجموعی طور پر 38 میڈلز کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔

(جاری ہے)

چین بھی 11 طلائی تمغے حاصل کر چکا ہے اور وہ پوائٹنس ٹیبل پر مجموعی طور پر 30 تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ جاپان 7 سونے، 2 چاندی اور 11 کانسی کے تمغے جیتے ہیں اس طرح وہ 22 میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، آسٹریلیا مجموعی طور پر 15 میڈلز کے ساتھ چوتھے، جنوبی کوریا پانچ طلائی، دو چاندی اور چار کانسی کے تمغوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے، ہنگری پانچ طلائی، ایک چاندی اور ایک کانسی کے تمغوں کے ساتھ چھٹے پانچویں نمبر پر ہے، روس چار سونے، آٹھ چاندی اور سات کانسی کے تمغوں کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے اور اسکے مجموعی تمغوں کی تعداد 19 ہے، انگلینڈ چار سونے، چھ چاندی اور چھ کانسی کے تمغوں کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے، جرمنی چار سونے، تین چاندی اور ایک کانسی کے تمغے کے ساتھ نویں جبکہ اٹلی تین سونے، چھ چاندی اور تین کانسی کے تمغے کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے ۔

متعلقہ عنوان :