ہیلری کلنٹن کا ”عام آدمی کے بھلے پر مبنی“ معاشی پروگرام کا اعلان

جمعہ 12 اگست 2016 11:11

مشی گن ۔ 12 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 اگست ۔2016ء) ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن اپنے معاشی پروگرام پیش کرنے والی ہیں، اس بات کی دلیل دیتے ہوئے کہ اْن کی تجاویز سے امریکی کارکنان کی ایک بڑی تعداد کو فائدہ ہوگا؛ جب کہ، بقول اْن کے، ری پبلیکن امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ ایسی ٹیکس کٹوتیاں پیش کر رہے ہیں جن سے اْن کی طرح کے امیر ترین افراد کو فائدہ ہوگا۔

اْنھوں نے یہ بات مشی گن میں وارن کے وسط مغربی شہر میں قائم خودکار نظام اور دفاعی صنعت کی پیداواری تنصیب میں واقع ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی؛ جہاں سے کچھ ہی فاصلے پر اس ہفتے کے اوائل میں ٹرمپ نے کارپوریشنوں اور افراد دونوں کے لیے امریکی ٹیکسوں میں واضح کٹوتیوں کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

اْن کے مشیروں کے مطابق، کلنٹن، جو سابقہ امریکی وزیر خارجہ ہیں، ٹرمپ کے منصوبے کو ”معیشت کے لیے تباہ کْن“ کہتی ہیں، جب کہ اْن کا دعویٰ ہے کہ اْن کا منصوبہ روزگار کی فراہمی اور ترقیات کے منصوبوں سے متعلق ہے، جن کی مدد سے سڑکیں، پْلیں اور ہوائی اڈے بنائے جائیں گے۔

آئیوا کی ریاست میں منعقدہ ایک ریلی میں، اْنھوں نے کہا کہ اْن کا منصوبہ ایک کروڑ سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا کرے گا؛ جب کہ، بقول اْن کے، ”ٹرمپ کی پالیسیوں سے 30 لاکھ سے زائد امریکی کارکنان کو نقصان پہنچے گا“۔

متعلقہ عنوان :