پارٹی ٹرمپ کی مدد کرنا بند کر دے، ریپبلکنز کا خط

پارٹی ٹرمپ کی مدد کرنا بند کر دے، ریپبلکنز کا خط

واشنگٹن ۔ 12 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 اگست ۔2016ء) امریکہ کی ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے 70 اراکین نے جماعت کی قومی کمیٹی کے چیئرمین کو ایک خط لکھا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ صدارتی انتخابات کی مہم کی جیت کے لیے اپنی ہی جماعت کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی مدد نہ کریں۔ رواں ہفتے ہی رپبلکن نیشنل سکیورٹی کے 50 ماہرین نے ایک کھلے خط پر دستخط کیے تھے جس میں خبردار کیا گیا تھا کہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ ’امریکی تاریخ کے سب سے لاپروا صدر ہوں گے۔

‘ریپلکنز چاہتے ہیں کہ پارٹی سینیٹ اور ایوانِ نمائندگان کے انتخابات میں کمزور امیدواروں کے بجائے اپنے وسائل پر توجہ دے۔اس خط پر دستخط کرنے والوں (جن میں کانگریس کے سابق اراکین بھی شامل ہیں) نے مسٹر ٹرمپ کی نااہلی، تفریقیت اور ان کی ریکارڈ غیرمقبولیت کے باعث انھیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے، اور کہا ہے کہ ان وجوہات کی بنا پر سے نومبر کے انتخابات میں پارٹی ڈوبنے کا خطرہ ہے۔سینیٹ میں ریپبلکن پارٹی کے سربراہ میچ میکونل نے بھی خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سینیٹ میں پارٹی کا کنٹرول بھی خطرے میں پڑ سکتا ہے۔
وقت اشاعت : 12/08/2016 - 11:10:50

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں