چار کان والی بلی کو اب کوئی بھی پال سکے گا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 12 اگست 2016 00:11

چار کان والی بلی کو اب کوئی بھی پال سکے گا

پٹسبرگ۔ چار کان والی بلی، جسے بیٹ مین کا نام دیا گیا ہے، کو اب پنسلوینیا میں لوگوں کے اپنانے کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔اب اس بلی کو کوئی بھی پال سکے گا۔

(جاری ہے)


ویسٹرن پی اے ہیومین سوسائٹی نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں 3سالہ بیٹ مین کو دکھایا گیا ہے۔ اس سے پہلے اس بلی کے علاج کی کوشش کی جا رہی تھیں، جس کی وجہ سے اسے پالنے کے لیے کسی شخص کو نہیں دیا گیا۔
ہیومین سوسائٹی کا کہنا ہے کہ بیٹ مین ایک اچھی بلی ہے اور گھروں کےلیے بہتر رہے گی۔