کراچی میں امن رینجرز اور عوام کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے ،ترجمان رینجرز

جمعرات 11 اگست 2016 22:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء ) ترجمان سندھ رینجرز نے کہا ہے کہ کراچی میں امن رینجرز اور عوام کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے ،امن کی بحالی میں تعاون پر عوام کے مشکور ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سندھ رینجرز کے بیان میں ترجمان نے کہا کہ عوام ارد گرد مشکوک عناصر اور سرگرمیوں پر نظر رکھیں۔انہوں نے مزید کہاکہ شہری مکان کرائے پر دینے اور ہوٹلوں میں رہائش دینے میں احتیاط کریں اور کسی بھی مشکوک فرد یا سرگرمی کی اطلاع 1101پر دیں۔

متعلقہ عنوان :