مٹیاری کے قریب پلیجانی ریلوے اپ ٹریک پر تخریب کاری کی کوشش ناکام

ریلوے ٹریک پر دو نصب بموں کو ریلوے اہلکاروں کے اطلاع پرپولیس نے ناکارہ بنا کر دوٹرینوں کو روک کر بڑی تباہی سے بچالیا گیا

جمعرات 11 اگست 2016 22:15

ہالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) مٹیاری کے قریب پلیجانی ریلوے اپ ٹریک پر تخریب کاری کی کوشش ناکام ،ریلوے ٹریک پر دو نصب بموں کو ریلوے اہلکاروں کے اطلاع پرپولیس نے ناکارہ بنا کر دوٹرینوں کو روک کر بڑی تباہی سے بچالیا گیا ،مقدمہ درج ہونے کے لیئے دوتھانوں میں حدود پر تکرار،پٹواری طلب،ریلوے اہلکاروں کی بہتر کارکردگی پر انہیں بھی حکام سے انعام دلایا جائے گا ۔

ایس ایس پی مٹیاری۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مٹیاری کے قریب پلیجانی ریلوے اسٹیشن کے مقام ریلوے ٹریک اور ٹرین کو بم سے اڑانے کی کوشش میں مقامی دیہاتیوں اور ریلوے عملے کی جانب سے ناکام بنادی گئی ،ریلوے ٹریک پر نصب کئے گئے پاء کے دووزنی بموں کو اطلاع ملنے پر پولیس اور بم ڈسپوزل نے پہنچ کر ناکام بنادیا گیا پولیس کے مطابق سندھو دیش روولیوشنری آرمی کے لیٹر بھی برآمد کئے گئے ہیں جبکے دو ملزماں موٹر سائیکل پہ فرار ہوگئے ،ایس ایس پی مٹیاری ملک ظفر اقبال کے مطابق مذکورہ ملزماں مقامی تھے جو کے ایک موٹرسائیکل پہ سوار تھا دوسرا بم نصب کرکے دونوں فرار ہورہے تھے کے مقامی لوگوں اور ریلوے اہلکاروں نے انہیں دیکھ کر پولیس کو اطلاع دیا ،پولیس کی جانب سے بم ریمورٹ کنٹرول ڈوائیس بھی برآمد کرلی گئی ہے ایس ایس پی کے مطابق مذکورہ تخریب کاری جشن آزادی تقریبات میں خلل ڈالنے اور عوام میں خوف حراس پھیلانے کی سازش ہوسکتی ہے ،مذکورہ ملزماں مقامی ہوسکتے ہیں جو کے پہلے بھی کریکر دھماکے کرچکے ہیں دریں اثناء حیدرآباد ٹریک پر شالیمار ٹرین اور الہڈنو ساند ریلوے ٹریک پہ لاہور سے کراچی جانے والی عوامی ایکسپریس کو روک کر بڑی تباہی سے بچالیا گیا ،ایس ایس پی مٹیاری نے جائے وقوعہ کا معائنہ کرکے معلومات حاصل کی اور پولیس کو الرٹ رہنے کے لیئے سکیورٹی کے سخت احکامات جاری کئے دوسری طرف مقدمہ درج کرنے کے لیئے اڈیرولعل اسٹیشن اور شاہپور کے تھانوں میں تکرار بتایا جارہا تھا ذرائع کے مطابق حدود کے تکرار پر پولیس کی جانب سے پٹواری طلب کرنے کے اطلاع موصول ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :