بدین ‘ عدالت نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت اور تین لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی

جمعرات 11 اگست 2016 22:10

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء ) ڈ سٹرکٹ سیشن جج بدین طارق محمود کھو سہ کی عدالت نے 2013میں کھو سکی تھا نے کی حدود میں اپنے دوست کی مدد سے غیرت کے نام پر اپنے باپ محمد حسن ملاح کو قتل کرنے کا الزام ثا بت ہو نے پر مقتول کے ایک بیٹے عاشق ملاح اور قتل میں ملوث اس کے دوست امیر بخش نہڑیوکو پھانسی اور تین لاکھ روپے جر مانہ کی سزا سنائی ہے جبکہ دوسرے بیٹے محبوب ملاح کو عمر قید کی سزا سنا ئی ہے

متعلقہ عنوان :