وزیر برائے پبلک ہیلتھ اور دیہی ترقی کراچی کے دیہاتوں میں واٹر سپلائیں اسکیموں ..
تازہ ترین : 1

وزیر برائے پبلک ہیلتھ اور دیہی ترقی کراچی کے دیہاتوں میں واٹر سپلائیں اسکیموں کا افتتاح کریں گے

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 اگست ۔2016ء) وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور دیہی ترقی فیاض علی بٹ بدھ17 اگست کو کراچی کے تین دیہات میں آر او پلانٹ( صاف اور میٹھے پانی کی اسکیم) کا افتتاح کریں گے اس موقع پر ان کے ہمراہ محکمہ کے سیکریٹری تمیز الدین کھیڑو‘ چیف انجینئر نفیس شیخ اور سپرنٹنڈنٹ حامد علی بھی ہونگے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ کے ہر دیہات میں پینے کے صاف اور میٹھے پانی کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم بہت جلد یہ سہولت دیہات کے ہر گھر تک پہنچادیں گے۔

وزیر برائے پبلک ہیلتھ و دیہی ترقی فیاض علی بٹ جب آر او پلانٹ کا افتتاح کرنے کراچی ان دیہات پہنچیں گے تو وہاں ایم این اے شاہدہ رحمانی‘ ایم جی اے ساجد جوکھیو‘ سابق ناظم گڈاپ ٹاؤن مرتصیٰ بلوچ اور راجہ رزاق بلوچ علاقہ مکینوں کے ہمراہ ان کا استقبال کریں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/08/2016 - 22:05:07

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں