سائیکل چرانے کا اس سے آسان طریقہ کوئی نہیں ہو سکتا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 11 اگست 2016 22:04

سائیکل  چرانے کا اس سے آسان طریقہ کوئی نہیں ہو سکتا

کسی ایسی سائیکل کو چرانا کافی مشکل سمجھا جاتا ہے جسے زنجیر کے ساتھ درخت سے باندھا گیا ہو تاہم جس کسی نے سائیکل کو چرانا ہو وہ اسے بھی چرا ہی لیتا ہے۔
ایک سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق وسطی چین کے ہونان صوبے کے شہر چانگشا شہر میں ایک شخص کو ایک سائیکل چراتے دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ ایک چور ایک سائیکل کو، جسے زنجیر کے ذریعے درخت کے ساتھ باندھا گیا تھا، چراتے دکھایا گیا ہے۔

کلپ میں چور کو آری کی مدد سے درخت کا تنا کاٹ کر سائیکل چراتے دکھایا گیا ہے۔کلپ کے ابتدا میں لگتا ہے کہ شاید چور کو زیادہ کامیابی نہیں ملی مگر پھر وہ درخت گرانے اور سائیکل لے کر اڑن چھو ہونے میں کامیاب ہو جاتا ہے اور درخت نیچے گرا رہ جاتاہے۔
اس کلپ کو دیکھنے والے لوگوں نے دوسروں مشورہ دیا ہے کہ آئندہ سائیکل کو کسی دھات کی چیز سے باندھنا چاہیے۔