پاکستان کی کرکٹ کے فروغ میں حنیف محمد کی خدمات کو کسی صورت میں فراموش نہیں کیا ..
تازہ ترین : 1

پاکستان کی کرکٹ کے فروغ میں حنیف محمد کی خدمات کو کسی صورت میں فراموش نہیں کیا جا سکتا، گورنر سندھ

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 اگست ۔2016ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خا ن نے لیجنڈ کرکٹر حنیف محمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ انہو ں نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔انہو ں نے کہا کہ لٹل ماسٹر حنیف محمد نے دنیا کے ہر میدان میں پاکستان کا نام روشن کیا،پاکستان کی کرکٹ کے فروغ میں حنیف محمد کی خدمات کو کسی صورت میں فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

وقت اشاعت : 11/08/2016 - 21:58:12

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں