سشما سوراج کی پشاور کی جیل میں قید بھارتی شہری حامد انصاری کے خاندان سے ملاقات ..
تازہ ترین : 1

سشما سوراج کی پشاور کی جیل میں قید بھارتی شہری حامد انصاری کے خاندان سے ملاقات ، ہر ممکن مدد کی یقین دہانی

بھارت حامد انصاری کی سیکورٹی کا مسئلہ پاکستان کے ساتھ بھرپور طریقے سے اٹھائے گا،وکا س سواروپ

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 اگست ۔2016ء)بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے پشاور کی جیل میں قید بھارتی شہری حامد انصاری کے خاندان سے ملاقات کی اور انھیں ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ۔جمعرات کو بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ سشما سوراج نے پشاور کی جیل میں بھارتی شہری حامد انصاری کے خاندان سے ملاقات کی اور انھیں ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ۔

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے گزشتہ ہفتے پاکستان میں اپنے ہائی کمشنر کو پشاور کی جیل میں قید بھارتی شہری تک قونصلر رسائی حاصل کرنے کی ہدایت کی تھی ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وکا س سواروپ کا کہنا ہے کہ بھارت پشاور کی جیل میں قید اپنے شہری حامد انصاری کی سیکورٹی کا مسئلہ پاکستان کے ساتھ بھرپور طریقے سے اٹھائے گا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/08/2016 - 21:17:58

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں