نیشنل پریس کلب میں ذوالفقار علی بھٹو شہید میڈیکل یونیورسٹی کے تعاون سے میڈیکل کیمپ میں شوگر کے مریضوں کا معائنہ

جمعرات 11 اگست 2016 21:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء) نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ذوالفقار علی بھٹو شہید میڈیکل یونیورسٹی کے تعاون سے منعقدہ میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹروں نے شوگر کے مریضوں کا معائنہ کیا اور طبی مشورے دیئے۔ کیمپ میں ٹیسٹوں کی سہولت بھی موجود تھی۔ مذکورہ میڈیکل کلینک پچھلے دنوں قیام میں لائی جانے والی فلاحی تنظیم ’’کچھ اچھا‘‘ کے پلیٹ فارم سے لگایا جا رہا ہے۔

جس کی صدارت ممتاز طبی ماہر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس مہم کے دوران مختلف ایام میں مختلف امراض دل، کینسر، نظام ہضم، ٹی بی، معدہ، بچوں کے امراض، دماغ کی بیماریاں، گردہ، جلدی امراض، آنکھوں کی بیماریاں، کان ناک گلا اور خواتین کے امراض کے حوالے سے مفت طبی مشورے دیں گے۔ طبی مشاورت کے بعد ہسپتال داخلے کے لئے بھی پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں ترجیح سہولتوں کے ساتھ مریض کو داخل کیا جائے گا۔ اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لئے پریس کلب ایک آگاہی مہم کا بھی جلد آغاز کرے گا تاکہ اس سہولت سے زیادہ سے زیادہ صحافی فائدہ اٹھا سکیں۔(م م)

متعلقہ عنوان :