مسلم لیگ نکی حکومت اقلیتوں کے حقوق کے فروغ اور حفاظت کے لئے کام کرتی رہی ہے، سینیٹر کامران مائیکل
جمعرات 11 اگست 2016 21:11
اسلام آباد ۔ 11 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 اگست ۔2016ء)وفاقی وزیر انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نکی حکومت اقلیتوں کے حقوق کے فروغ اور حفاظت کے لئے کام کرتی رہی ہے۔ پاکستان کی اقلیتوں کو ذات پات اور مذاہب کی تفریق کے بغیر پاکستان میں برابری کے حقوق حاصل ہیں اور ان کو کسی بھی بین الاقوامی پراپیگنڈہ پر توجہ نہیں دینی چاہئے، اقلیتیں یوم آزادی بھی پورے جوش و خروش سے منائیں گی۔
وہ جمعرات کو یہاں اقلتیوں کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ سپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔وفاقی وزیر کامران مائیکل نے مختلف اقلیتی مذاہب کی 70 ٹیموں میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں میں ٹرافیاں، انعامات تقسیم کیں۔(جاری ہے)
اس موقع پر لوگوں کے غیر معمولی اجتماع اور مختلف اقلیتوں کے گروپس نے اس فیسٹول کو اٹینڈ کیا اس موقع پر مختلف مذاہب کے اقلیتی رہنماؤں نے ملک کی سلامتی اور ترقی کے لئے دعائیں کی اور کوئٹہ دھماکہ کے شہداء کے لئے خصوصی دعا کی گئی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے۔
وفاقی وزیر کام ران مائیکل نے کہا کہ پاکستان کے تمام مذاہب کی اقلیتیں ملک کی حفاظت اور سیکیورٹی کے لئے مسلمان بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم کا وژن ملک بھر میں حفاظت اور بین العقائد امن کا فروغ ہے اور ہمیں اس مقصد کے حصول میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کر یں گے۔اقلیتوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں کے نقادوں کو رد کرتے ہوئے کہا کہ تمام اقلیتی گروپس کے بڑے بڑے ہیرو پاکستان کے لوگوں کی خدمت کرتے رہے ہیں ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت انسانی حقوق نے قومی اقلیتی دن کے موقع پر ایک صحت مند سرگرمی کا انعقاد کیا ہے اور اس میں ملک کے مختلف شہروں سے کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور جیتنے پر انعامات حاصل کئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزارت مستقبل میں بھی ایسی سرگرمیوں کا انعقاد کرے گی۔مزید اہم خبریں
-
مودی اور راہول گاندھی سے ان کی متنازع تقاریر پر جواب طلب
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس،ناروال سپورٹس سٹی کے نامکمل کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
-
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
-
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
نواز شریف کی چین میں صحابی رسول ﷺ کے مزار پر حاضری
-
صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری، اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں،وزیراعظم
-
وزیر اعظم کی ایبٹ آباد آمد،شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
وزیراعظم کا فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے افسران اور اہلکاروں کیلئے شہدا پیکیج کا اعلان ، سمگلنگ اور سمگلروں کا قلع قمع کرکے خطہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
خیبر میں سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.