گجر نا لہ پر کرا چی کی تا ریخ کی سب سے بڑ ی انسدا د تجا وزا ت مہم جا ر ی ہے ۔فرید الدین مصطفی

تجا وزا ت کے خا تمہ کی مہم کے 20ویں دن تک 13کلو میٹر سے زائد طو یل گجر نا لے پر سے اب تک 6کلو میٹر سے زائد حصے پر قا ئم تجا وزا ت کا خا تمہ کر دیا گیا

جمعرات 11 اگست 2016 21:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ اور صوبا ئی وزیر برا ئے بلدیا ت کی ہدا یا ت پر گجر نا لہ پر قا ئم تجا وزا ت کے خلا ف مہم ڈپٹی کمشنر وسطیٰ کی سر بر اہی میں بھر پو ر طر یقے سے جا ر ی ہے ۔تجا وزا ت کے خا تمہ کی مہم کے 20ویں دن تک 13کلو میٹر سے زائد طو یل گجر نا لے پر سے اب تک 6کلو میٹر سے زائد حصے پر قا ئم تجا وزا ت کا خا تمہ کر دیا گیا ہے اور با قی ما ندہ تجاوزا ت آئندہ چا ر ما ہ میں ختم کر دی جا ئیں گی ۔

اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے ڈپٹی کمشر وسطیٰ کیپٹن (ر ) فرید الدین مصطفی نے بتا یا کہ گجر نا لہ 210فٹ چو ڑا تھا تا ہم تجا وزا ت کے قا ئم ہو نے سے بعض جگہو ں صر ف 4سے 10فٹ چو ڑا رہ گیا جو انسا نی جا نو ں کے لئے بھی ایک خطر ہ تھا ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے بتا یا کہ انسدا د تجا وزا ت کے بعد اب نا لے کو 40فیٹ چوڑا کر کے اس کے دو نو ں جا نب 10فٹ کی سڑ ک بنا ئی جا رہی ہے ۔

تجا وزا ت اور صفا ئی نہ ہو نے کے با عث اب تک گجر نا لہ 15سے زا ئد قیمتی انسا نی جا نو ں کو نگل چکا ہے اور بر سا ت کے مو سم میں بڑ ی پریشا نی کا با عث بنتا ہے ۔انہو ں نے مزید بتا یا کہ کے ایم سی ،ڈی ایم سی ،یو سی ،کے الیکٹر ک اور دیگر اسٹیک ہو لڈر ز کے تعاون سے تجاوزا ت کے خا تمے کا کا م جا ر ی ہے اور روزا نہ کی بنیا د پر کم از کم تین اسسٹنٹ کمشنرز 200ٹیم ممبرا ن اور بھاری مشینر ی کے ہمرا ہ اب تک متعدد بھینسو ں کے با ڑو ں ،مکا نا ت اور دیگر تجا وزا ت کا خا تمہ کر چکے ہیں ۔فرید الدین مصطفی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ گجر نا لہ پر انسدا د تجاوزا ت کی مہم کرا چی کی تا ریخ کی سب سے بڑ ی مہم ہے اوریہ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ہم اپنے اہدا ف حا صل نہیں کر لیتے ۔