خیبر پختونخوا اور فاٹا میں 22 اگست سے شروع ہونے والی انسدادپولیو مہم سیکورٹی صورتحال کی وجہ سے ملتوی کر دی

جمعرات 11 اگست 2016 21:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) خیبر پختونخوا اور فاٹا میں 22 اگست سے شروع ہونے والی انسدادپولیو مہم سیکورٹی صورتحال کی وجہ سے ملتوی کر دی گئی ۔زرائع محکمہ صحت کے مطابق خیبر پختونخوا اور فاٹا میں 22 اگست سے شروع ہونیوالی تین روز انسداد پولیو مہم ناقص سکیورٹی کے باعث ملتوی کرد ی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے مزید سکیورٹی کے انتظامات کئے جارہے ہیں جبکہ مہم کے لئے دیگر صوبوں سے بھی رابطے کئے جا رہے ہیں تاکہ ملک بھر میں ایک ہی دن مہم چلائی جا سکے۔ 22 اگست کو ہونے والی مہم اب 29 اگست سے شروع ہو گی۔ رواں ماہ پولیو مہم کے دوران آئی ڈی پیز کے بچوں کو خصوصی طور پر پولیو سے بچاؤ کی ویکسین دی جائی گی۔

متعلقہ عنوان :