ملک شاہ محمد خان وزیر کا ڈسٹرکٹ ہسپتال بنوں کاہنگامی دورہ
جمعرات 11 اگست 2016 21:02
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء)وزیراعلیٰ خیبر پختونخواکے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ ملک شاہ محمد خان وزیر نے بدھ کے روز ڈسٹرکٹ ہسپتال بنوں کا ہنگامی دورہ کیا اور وہاں پر گزشتہ روز طوفان اور بارش کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔معاون خصوصی نے ہسپتال میں زیر علاج تمام زخمیوں سے انکی صحت اور طبی سہولیات کی فراہمی کے بارے میں دریافت کیا۔
اس موقع پر زخمیوں سے باتیں کرتے ہوئے معاون خصوصی نے انہیں تسلی دی کہ صوبائی حکومت مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور انکے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے۔ ملک شاہ محمد وزیر نے ہسپتال انتظامیہ کو بھی ہدایت کی کہ وہ زخمیوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے انتظامیہ کو بھی ہدایت کی کہ وہ حالیہ طوفان سے ہونے والے مالی نقصانات کے سروے کیلئے متعلقہ ٹیموں کو متاثرہ علاقوں میں بھیجیں۔
انہوں نے یقین دلایا کہ صوبائی حکومت اپنے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لا کر مالی نقصانات کاازالہ کرنے کی ہر ممکن کوشش کریگی۔معاون خصوصی نے طوفان بادو باراں میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت کی دعا بھی کی ۔واضح رہے کہ گزشتہ روزضلع بنوں میں تیزآندھی اور طوفانی بارش کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور32سے زائد زخمی ہو گئے تھے جبکہ 200کے قریب گھروں کی چھتیں اور دیواریں گر گئیں تھیں۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
-
روس ایک وسیع مارکیٹ ہے ، پاکستانی برآمد کنندگان تجارت کو فروغ دے کر کثیر زرمبادلہ حاصل کر سکتے ہیں، وفاقی وزیرجام کمال خان
-
گورنر سندھ کا حیدرآباد میں آئی ٹی پروگرام کے آغازکا اعلان
-
بجلی ایک ماہ کیلئے 5 روپے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی
-
اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوںمیں خوف وہراس پھیل گیا
-
نادرانے عوام کی سہولت کے لئے ارجنٹ درخواست پر شناختی کارڈ ڈلیوری کی مدت کم کرکی15دن کردی
-
گورنر سندھ سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی صدر عامر نواز وڑائچ کی قیادت میں ملاقات
-
الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا
-
اٹک پولیس کی کارروائی ،بھاری مقدار میں منشیات برآمداور 7 ملزمان گرفتار
-
گورنر سندھ سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی صدر عامر نواز وڑائچ کی قیادت میں ملاقات
-
ججز کے خط نے ہمارے موقف کی تائید کردی، لطیف کھوسہ
-
سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن کی زیرصدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا اعلی سطح اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.