ہم تمام تر سیاسی وقبائلی وابستگیوں سے بالاترہوکر ملی یکجہتی کا مظاہرہ کریں ،سردار ..
تازہ ترین : 1

ہم تمام تر سیاسی وقبائلی وابستگیوں سے بالاترہوکر ملی یکجہتی کا مظاہرہ کریں ،سردار درمحمد ناصر

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 اگست ۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ ( ن ) بلوچستان کے رہنما ء اور صوبائی مشیر برائے سمال انڈسٹریز سردار درمحمد ناصر نے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ ہمیں درس دیتا ہے کہ ہم تمام تر سیاسی وقبائلی وابستگیوں سے بالاترہوکر ملی یکجتی کا بھر پور مظاہرہ کریں ہماری یکجتی دشمن کے عز ائم کی شکست ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ کوئٹہ کے شہد ا ء کے گھر وں پر جاکر لواحقین سے اظہار ہمدردی وافسوس اور فاتحہ خوانی کے لوگوں سے بات چیت کے دوران کیا ، سردار درمحمد ناصر نے کہا کہ ہمارے شہد اء نے اپنے جان کی قر بانی دیکر ایک نئے سوچ اور جذبے کو جنم دیا ہے اور کر اچی سے لیکر خیبر تک قوم کو دہشت گردی کے خلاف اکھٹا کیا ہے اور ہم اپنے شہد وں کو سلام پیش کرتے ہیں اﷲ تعالیٰ ان کے درجہ جات کو بلند کریں ، سردار درمحمد ناصر نے لواحقین سے کہا کہ دشمن کہیں بھی بچے کر نہیں جاسکتا ہے فوج اور حکومت بلوچستان میں امن کیلئے ایک پیجے پر ہیں لہذا ہم تمام سیاسی جماعتوں کو بھی ایک پیجے پر آنا ہوگا کیونکہ یہ وقت ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کا نہیں ہے بیرونی دشمن ہمارا مقصد ایک ہی ہونا چائیے کہ ہم اس مر حلے پر دہشت گردی کو مکمل شکست دیں گے ۔

وقت اشاعت : 11/08/2016 - 21:00:45

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں