ٹرمپ کی رہائش گاہ میں گھسنے کی کوشش کرنے والا شخص گرفتار
جمعرات 11 اگست 2016 20:56
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) امریکی ریاست نیویارک میں صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی رہائش گاہ میں گھسنے کی کوشش کرنے والے شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
(جاری ہے)
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 20 سالہ شخص نے نیویارک میں 58 منزلہ ٹرمپ ٹاور پر لگے شیشے سے سکشن کپس کے ذریعے اوپر چڑھنا شروع کیاکچھ دیر بعد لوگوں نے اس شخص کو اوپر چڑھتا دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی اور دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کے نیچے لوگوں کا رش لگ گیا۔
پولیس نے عمارت کی 21 ویں منزل پر اس شخص کو پکڑ لیا اور بحفاظت نیچے لے آئے۔پولیس کے مطابق مذکورہ شخص کسی کو نقصان پہنچانا نہیں چاہتا تھا اور اس کا دعویٰ ہے کہ وہ ایک ریسرچر ہے اور اس کا تعلق ورجینیا سے ہے۔گرفتار شخص نے بتایا کہ اس کا مقصد امریکی صدارتی امیدوار سے تنہائی میں ملاقات کرنا تھا اور وہ انہیں کچھ خفیہ اور اہم معلومات دینا چاہتا تھا تاہم اس پیغام کے بارے میں اس نے کچھ نہیں بتایا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
-
بھارت،ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.