افغان مہاجرین کو ہراساں کرنے کاسلسلہ بند کیا جائے ٗعمران خان کا افغان مہاجرین ..
تازہ ترین : 1

افغان مہاجرین کو ہراساں کرنے کاسلسلہ بند کیا جائے ٗعمران خان کا افغان مہاجرین سے ملاقات کے بعد بیان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 اگست ۔2016ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کو ہراساں کرنے کاسلسلہ بند کیا جائے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے افغان مہاجرین کے وفد سے ملاقات کے بعد اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ افغان مہاجرین کو گزشتہ تین سال سے ہراساں کیا جارہا ہے،انہوں نے کہا کہ اب یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے،ان کا کہنا تھا کہ رستم شاہ محمد کی قیادت میں وفد سے ملاقات کا وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا تھا۔

وقت اشاعت : 11/08/2016 - 20:55:48

اپنی رائے کا اظہار کریں