مکہ کرین حادثہ کیس کی سماعت، نامز ملزمان قصور وار قرار، 5 سعودی، 2 پاکستانیوں سمیت دیگر شامل

muhammad ali محمد علی جمعرات 11 اگست 2016 20:53

مکہ کرین حادثہ کیس کی سماعت، نامز ملزمان قصور وار قرار، 5 سعودی، 2 پاکستانیوں ..

مکہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10اگست 2016ء) مکہ کرین حادثہ کیس کی سماعت میں نامز ملزمان قصور وار قرار دے دیے گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس حج کے موقع پر مکہ مکرمہ میں حرم پاک میں پیش آنے والے خوفناک کرین حادثہ کے کیس کی سماعت سعودی عدالت میں ہوئی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران کیس میں نامزد ملزمان قصور وار قرار دے دیے گئے ہیں۔ نامزد ملزمان میں 5 سعودی اور 2 پاکستانیوں سمیت دیگر شامل ہیں۔ نامزد ملزمان کو 1 ماہ کے اندر اپیل کرنے کا حق حاصل ہے۔