Live Updates

چیئرمین پیمرا مسلم لیگ (ن) کا کارکن بن چکا ہے ، پیمرا غیر سیاسی ادارہ نہیں رہا ، یہ مخالفین کے خلاف ایک ہتھیار بن گیا ہے

تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کا ٹی وی اینکر پر پابندی لگائی جانے پر رد عمل کااظہار

جمعرات 11 اگست 2016 20:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا کہ پیمرا کا چیئر مین مسلم لیگ (ن) کا کارکن بن چکا ہے اس لئے اب پیمرا غیر سیاسی ادارہ نہیں رہا ، یہ ایک جانبدار ادارہ بن چکا ہے۔ وہ جمعرات کو پیمرا کی طرف سے ایک نجی ٹی وی کے اینکر پر پابندی لگائی جانے پر رد عمل دے رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کا کارکن چیئر مین پیمرا بن چکا ہے ، اس لئے پیمرا غیر سیاسی ادارہ نہیں رہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیمرا ایک جانبدار ادارہ ہے ، جو مخالفین کے خلاف ایک ہتھیار بن گیا ہے ، پابندی کا شکار اینکر کا قصور یہ ہے کہ وہ (ن) لیگ کی تعریف نہیں کرتے بلکہ ان پر سخت تنقید کر تے ہیں ، اس لئے حکومت کی جانب سے انتقامی کاروائی کی جارہی ہے۔ عمران خان نے پیمرا سے سوال کیا کہ میری شادی کی جھوٹی خبریں چلائی گئیں اور شادی شدہ خواتین کی تصویریں دکھا کر انہیں میرے ساتھ منسوخ کیا گیا ، ان پر پیمرا نے کیا ایکشن لیا۔(ح ب)

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات