طالبعلم مسجد کی دیوار تلے دب کرہلاک
تازہ ترین : 1

طالبعلم مسجد کی دیوار تلے دب کرہلاک

سرگودھا(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 11 اگست۔2016ء )نواحی چک 70 شمالی کی اعوان کا لو نی میں مسجد کی دیوار کے نیچے دب کر 10 سالہ طالب علم جا ں بحق ہو گیا ۔بتا یا گیا ہے کہ علی حسن ولد ظفر اقبال جو چک 70 شمالی خو شا ب روڈ کا رہائشی تھا اس پر گا ؤ ں کے مسجد کی دیوار گر گئی جس کی وجہ سے وہ موقعہ پر ہی جا ں بحق ہو گیا ۔واقعہ کی اطلا ع ملتے ہی ریسکیو اور دیگر حکا م موقعہ پر پہنچے تو اس وقت تک اس کی مو ت واقع ہو چکی ہے ۔

وقت اشاعت : 11/08/2016 - 19:54:38

اپنی رائے کا اظہار کریں