ن لیگ نے عوام کو ڈاکے ،ناکے اور فاقے دیے ِ۔ ڈاکٹر نوشین حامد

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعرات 11 اگست 2016 19:54

لاہور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 11 اگست۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے تین سالہ اقتدار میں عوام کو ڈاکے ،ناکے اور فاقے ملے ہیں ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ان تین سالوں میں عوام کی فلاح کے لئے کچھ نہیں کیا گیا ،عوام کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا گیا ،ان کے بنیادی حقوق سلب کرلئے گئے ،مہنگائی عروج پر پہنچ گئی ،بے روزگاروں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ،امن وامان کی حالت مزید خراب ہوئی،عوام کے لئے روح اور بدن کا رشتہ بر قرار رکھنا مشکل ہوگیا ،تین سالوں میں عوام کی حالت انتہائی خراب ہوئی،ہر گزرنے والے دن کے ساتھ عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا ،انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی قیادت بتائے کہ تین سالوں میں عوام کی بہتری کے لئے کو نسا منصوبہ شروع ہوا ہے ،ملک کی تاریخ میں پہلی بار سرکاری ہسپتا لوں اور سکولوں کو پرائیویٹ کرنے کے منصوبہ پر کام شروع کیا گیا ،کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کئے گئے،عوام کی زندگی میں بہتر ی لانے کے بجائے ان کی مشکلات میں اضافہ کردیا گیا ، عوام نے یہ تین سال اذیت میں گزارے ہیں ،ان تین سالوں کا ایک ایک لمحہ ان کے لئے مشکل رہا

متعلقہ عنوان :