منشیات فروشی سے منع کرنے پر قتل کر دیا

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعرات 11 اگست 2016 19:50

مصطفی آباد/للیانی(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 11 اگست۔2016ء )منشیات فروشی سے منع کرنے پر پانچ افراد نے فائرنگ کرکے اللہ وسایا کو قتل کر دیا۔پولیس تھانہ مصطفی آباد نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مصطفی آبادکے محلہ میاں رشید والا کی رہائشی حیات بی بی نے تھانہ مصطفی آباد میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ محمد رمضان عرف ،مانی، اللہ وسایا عرف بھائی، شاہد عرف شاہدی، سلمان عرف شانی اور سید محمدنے میرے 38سالہ بیٹے اللہ وسایا کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیااور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔

جو ہسپتال لیجاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا،وجہ عناد یہ ہے کہ ملزمان محلہ میں منشیات فروشی کرتے ہیں اور میرا بیٹا انہیں منع کرتا تھا، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے مقتول کی والدہ حیات بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔